ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے 705 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں، آج دوسرے روز بھی سجادہ نشین درگاہ شاہ محمود قریشی قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے،عرس میں زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
ملتان بر صغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا میں حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے 705 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں جس میں نہ صرف ملک بلکہ کہ بیرون ملک سے بھی زائرین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
عرس کے دوسرے روز بھی گدی نشین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی کانفرنس سے خطاب کریں گئے، دوسری نشست میں بھی علمائے کرام حضرت شاہ رکن عالم کی دینی خدمات پر روشنی ڈال کر زائرین کو بزرگان دین کی تعلیمات کے حوالے سے اگاہ کریں گے۔ اس دوران منقبت پڑھنے کا سلسلہ بھی وقتا فوقتا جاری رہے گا۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس میں شریک زائرین کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں، عرس کی سیکیورٹی کے لئے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، تینوں روز پولیس کی بھاری نفری درگاہ پر تعینات رہے گی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔