مظفرآباد: (دنیا نیوز) معروف صوفی بزرگ حضرت سائیں سہیلی سرکار کے 119 ویں عرس کی تقریبا ت آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شروع ہوگئیں، ملک بھر سے عقیدت مند عرس میں شرکت کر رہے ہیں۔
معروف صوفی بزرگ حضرت سائیں سہیلی سرکارکا عرس ہر سال 13 سے 21 جنوری تک مظفرآباد میں منایا جاتا ہے۔ عرس کی تقریبات میں ملک کے نامور علماء، اولیاء کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مولانا مفتی ابراھم عزیز ناظم اعلی اوقاف آزاد کشمیر میلے میں حمد و نعت اور قوالی کی محافل سمیت کشمیر کے ثقافتی کھیل بھی حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔
عرس میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کے لیے محکمہ اوقاف کی طرف سے لنگر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔
روایات کے مطابق حضرت سائیں سہیلی سرکار کا اصل نام ذوالفقار شاہ تھا آپ کا تعلق ملتان کے سادات خاندان سے بتایا جاتا ہے، سہیلی سرکار 1890 میں مظفرآباد آئے اور 1900 میں وفات پائی۔ تب سے ان کے سالانہ عرس تقریبات تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔