لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے جناح ہسپتال میں ادویات ایکسپائر ڈکلیئر کر کے بھیجے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، دواؤں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
لاہور کے جناح ہسپتال میں ڈائلسز کی ادویات سے بھرا ٹرک پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرک میں موجود دواؤں کو ایکسپائر ڈکلیئر کر کے بھیجا جا رہا تھا تاہم موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ٹرک کودھر لیا، چیکنگ کے دوران 7 لاکھ سے زائد ڈائیلیسز کی ادویات ملیں جو ایکسپائر نہیں تھیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سٹور کیپر، ڈائریکٹر فارمیسی عثمان غنی اور سکیورٹی آفیسر واقعے میں ملوث ہیں، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔