ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا

Last Updated On 17 January,2019 10:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند موجود رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں کالام منفی 10، گوپس منفی 09، استور منفی 08، دیر منفی 04، چترال منفی 03، قلات، چلاس، راولا کوٹ، منفی 02، کاکول، پارا چنار، دروش منفی 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد 01، کوئٹہ 0، گلگت 0، مظفر آباد 01، پشاور 02، لاہور 02 اور کراچی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔