لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس ابھی تک نہیں دکھائی گئیں، مجھے بتایا گیا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، نواز شریف کو کل پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ اس حوالے سے مجھے یا میری فیملی کو آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس بھی ابھی تک نہیں دکھائی گئیں۔ نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق وزرات داخلہ اور جیل حکام کو لکھا ہے۔
I have been told that MNS is unwell & is being taken to PIC tomorrow but myself or the family have no knowledge of it. We still haven’t received the reports given by the medical boards. After pleading with the jail authorities, we have also written to the Home department. https://t.co/4Js1rutfYV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 21, 2019
ان خطوط میں تمام افسران سے میاں نواز شریف کی صحت بارے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خطوط میں میاں نواز شریف کی صحت بارے میڈیکل بورڈ کے رپورٹس کو مہیا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔