اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن اور ایم پی اے ثانیہ عاشق کے ٹویٹس سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ آئندہ نواز شریف کی صحت اور شریف خاندان سے متعلق کسی بھی قسم کا کوئی ٹویٹ نہیں کریں گی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز ثانیہ عاشق نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا جس کا فوری نوٹس لیا گیا اور ٹویٹ واپس لینے کی ہدایت کی گئی ۔