کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بچوں کو سکول لے جانے والی وین کے اندر آگ بھڑکنے کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا جس میں سوار بچوں کو بچا لیا گیا۔ وین ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اورنگی ٹاون کے بعد کراچی میں ایک اورسکول وین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ وین ڈرائیور بچوں کو سکول سے چھٹی کے بعد گھر لے کر جا رہا تھا کہ کورنگی نمبر 4 کے قریب گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ وین میں سلنڈر نصب نہیں تھا، آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی۔ حادثے کے فورا بعد لوگ جمع ہو گئے اور اپنی مددآ پ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، اس دوران بچے گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیا ب ہو گئے جس کے باعث کوئی زخمی نہیں ہوا۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران وین ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کاعلم ہوتے ہی آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی ٹریفک سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔