لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دل کے ماہر امراض ڈاکٹر سجاد اور ڈاکٹر شاہد حمید نے طبی معائنہ کیا۔
کوٹ لکھپت جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سجاد اور ڈاکٹر شاہد نے میاں نواز شریف کے تمام رپورٹس کا بغور جائزہ لیا اور ان کی ادویات کے متعلق سوالات بھی کیے۔ دونوں ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کا معائنہ جیل کے الگ کمرے میں کیا جہاں جیل کے ڈاکٹر اور حکام بھی موجود تھے۔
ڈاکٹروں نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے معائنہ کے بعد رابطے کرنے کا فیصلہ کیا۔ نواز شریف کا پی آئی سی میں کچھ دن پہلے معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے کچھ درست اور کچھ میں دل کی بیماری کا انکشاف ہوا تھا۔