لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں طیب اقبال کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔
برکت ٹیکسٹائل ملز کے مالک میاں طیب اقبال نے بینک کا سٹاک چوری کرنے کے خلاف درج مقدمہ میں ضمانت کے لیے رجوع کیا اور یہ اعتراض اٹھایا کہ پولیس نے بینک کی مدعیت میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔