لاہور: (دنیا نیوز) جب تک مکمل ثبوت نہ ہوں نیب کو ایسے کام نہیں کرنے چاہئے، شہباز شریف کی ضمانت پر صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نیب پر برس پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا عدالتی نظام سب کے سامنے ہے، نہ ہم شہباز شریف کو کیسز میں پھنسانے والے ہیں اور نہ ہی رہا کروانے والے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کے پراسیکیوشن کو بہت مضبوط ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا پاکستان ہائوسنگ سوسائیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اپنے دیے گئے بیان میں میاں محمود الرشید نیب سے بظاہر نالاں نظر آئے۔ واضح رہے اس سے قبل نیب نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔