لاہور: (دنیا نیوز) صحت، تعلیم اور صاف پانی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تونسہ پیکیج کی منظوری دے دی، عثمان بزدار کے آبائی علاقے کیلئے چار ارب انیس کروڑ کے فنڈز مختص۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حلقے تونسہ کیلئے 4ارب روپےسے زائد کی منظوری دیدی گئی۔ بزدار تونسہ پیکج فنڈز کی منظوری رولز میں نرمی کر کے سپلیمنٹری گرانٹ سے دی گئی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق بستی بزدار روڑ کی تعمیر ہو گی جس کیلئے ستائیس کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
عثمان بزدار کی رہائشگاہ کے سامنے والے روڈ بھی تعمیر ہو گی، وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل کےمطابق اس معاملے کو سامنے لانا مناسب نہیں ہے۔