اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آج ٹیکس دینے والی شخصیات کو دعوت دی، ان ٹاپ 5 میں شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پانچواں نمبر ہے۔ پہلے پچاس ٹیکس ادا کرنے والوں میں اسلام آباد سے شاہد خاقان واحد رکن ہیں۔
ذرائع کے مطابق دعوت کے باوجود شاہد خاقان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے نہیں آئے۔ شاہد خاقان عباسی نے ایک سال میں 30 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے وزیراعظم سے سرٹیفکیٹ نہیں لے سکتا جو خود ٹیکس نہ دیتا ہو۔