لاہور: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان کے عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے، سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
کوئٹہ شہر اس وقت پاکستان زندہ باد کےنعروں سے گوج اٹھا جب پاک فضائیہ نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے اس کے 2 جنگی طیارے مار گرائے،
امداد چوک سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی. ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزری تو فضاء میں بھارت کے خلاف نعرے گونجتے رہے۔
ریلی میں شریک لوگوں نے بھی بھارت کو خبردار کیا کہ یہ قوم جذبہ ایمانی کے ساتھ پاک سرزمن کے دفاع کے لئے تیار ہے، ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر قائدین نےخطاب کیا۔ آخر میں شرکا نے بھارتی جھنڈے کو پاوں تلے روندنے کے بعد اور مودی کے پتلے کے ساتھ آگ لگا کر اپنی نفرت کا اظہار کیا۔