پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ 23 مارچ کو مکمل نہ ہوا تو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو انڈیا کو پتہ چل جائے گا کہ کس قوم سے واسطہ پڑا ہے، ہم جنگ کی طرف نہیں بلکہ امن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔
پشاور میں ضلعی حکومت کے زیر انتظام نمک منڈی میں سرکاری کار پارکنگ پلازے کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پشاور کا بی آر ٹی منصوبے کو اون کرتے ہیں، منصوبہ پی ڈی اے اور ٹرانسپورٹ کے حوالے کیا گیا ہے، پہلے دسمبر پھر مارچ کی تاریخ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں افضل کوہستانی کے قتل کا نوٹس لیکر آئی جی سے جواب طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا وفاق کے ذمے صوبے کے بقایاجات آئندہ ہفتے سے ملنا شروع ہونگے، وفاق کی جانب سے بقایات کی مد میں 20 ارب روپے اس ہفتے مل جائنگے۔ وزیراعلیٰ نے شہر کے تمام تاجروں کو مسائل کے حل کی نوید بھی سنائی۔