اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ ان کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کی رہائشگاہ سے ملی، ان کی موت کی خبر ان کی اہلیہ نے پولیس کو دی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پمز ہسپتال منتقل کی، لواحقین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پولیس نے اسد منیر کی رہائشکاہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جس کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اسد منیر سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ بھی رہ چکے ہیں۔