کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں صبح سویرے مکان میں آگ لگ گئی، واقعے میں ماں، بیٹی اور بیٹا جان سے گئے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں، مکینوں نے خود ہی آگ بجھائی۔
جمشید روڈ کے علاقے بجلی گراونڈ پر چھوٹے سے مکان میں آگ لگ گئی، افسوسناک واقعے میں ماں اور دو بچے جان سے گئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق صبح سویرے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اطلاع فائربریگیڈ کو دی لیکن امدادی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں، تب تک مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی آگ بجھا دی تھی۔
دو معصوم اور ماں ہمیشہ کیلئے چلے گئے، دادا غم سے نڈھال ہیں۔ ان کا کہنا ہے مکینوں نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی، 30 سالہ شمائلہ، 4 سالہ انیسہ اور 8 سالہ سفیان سو رہے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق بچوں کے والد ملائشیا میں مزدوری کرتے ہیں۔