اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، ملزم پر مظفر گڑھ میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پورے ملک میں آج سےماڈل کورٹس کام کر رہی ہیں جہاں اب روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہو گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب جھوٹ بولنے والوں کو بھی سزا ہو گی، ایس پی انویسٹی گیشن خود پکڑ پکڑ کر گواہوں کو پیش کرے گا، ہم نے جھوٹے گواہوں کو دفن کر دیا۔
آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم نےنظام عدل کو ٹھیک کرنا ہے۔ پہلے کہا جاتا تھا عدالتیں ملزمان کو بری کرتی ہیں۔ اقدامات سے دفاترمیں فوجداری مقدمات کی فائلیں ختم ہو جائیں گی۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے قتل کا ملزم بری کر دیا۔