اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب آفس راولپنڈی میں پیش ہوگئے جہاں ان سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی۔ شاہد خاقان نے سوالات کے جواب دیئے جس کے بعد انھیں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی.
ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نیب دفتر راولپنڈی پیش ہوئے جہاں ان سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی، اس موقع پر ان سے کیس سے متعلق مختلف سوالات کئے گئے جن کے انھوں نے جواب دیئے۔ بعد ازاں شاہد خاقان کو واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب دفتر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیکرٹری پٹرولیم کو لکھے خط پر کچھ جواب مل گئے ہیں، ملنے والی تفصیلات آج نیب کو پیش کر دوں گا۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو جھگڑے کی بجائے ملکر ملک چلانا چاہئے، عمران خان نے بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا رکھی ہے۔
صحافی کے گرفتاری کے سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا گرفتاری ہوئی تو میڈیا کو خوشی جبکہ مجھے مایوسی ہوگی۔