ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

Last Updated On 03 April,2019 11:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے انڈیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے انھیں احتجاجی مراسلہ دیا۔

انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر یکم اور 2 اپریل کو سیز فائر کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا تھا۔

احتجاجی مراسلے میں بھارت سے احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے بھاری اسلحہ کے ساتھ سول آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 2 اپریل کو بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اس سے قبل بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے یکم اپریل کو 4 شہری زخمی ہوئے تھے۔

 

Advertisement