اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آج نیب لاہور بیورو کا دورہ کریں گے، شریف فیملی کے مقدمات کے بارے میں جائزہ لیں گے۔
چئیرمین نیب لاہور بیورو میں جاری انوسٹی گیشنز خصوصاً میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے، شریف فیملی کے مقدمات کے بارے میں حمزہ شہباز کے مبینہ الزامات اور ان کے نیب تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا جائزہ لیں گے۔
شریف فیملی کی خواتین کو نیب میں پیشی کی بجائے تفصیلی سوالنامہ بھیجوانے پر بھی غور کیا جائے گا۔