لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی تاہم سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات تک کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیر آباد اور سبی ڈویژن میں بادل برسیں گے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔