مظفرآباد: جیپ گہری کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Last Updated On 22 April,2019 02:00 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد میں المناک حادثہ، جیپ گہری کھائی میں جاگری جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مظفرآباد میں ہڑیالہ گجراں سے گڑھی دوپٹہ جانے والی جیپ کو منڈے بانڈی کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری جس سے گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، امدادی اداروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو کھائی سے نکالا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ روڈ کی خراب صورتحال کے باعث پیش آیا تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔