کوئٹہ:تیزرفتار گاڑی بےقابو ہو کر الٹ گئی،ایک ہی خاندان کے4 افراد زخمی

Last Updated On 28 April,2019 01:43 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پشین سے کوئٹہ آنے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کچلاک موڑ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، گاڑی پشین سے کوئٹہ آ رہی تھی کہ یارو سے نکلتے ہی کچلاک موڑ پر تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی، اس میں سوار 4 افراد نصرت اللہ، جعفر، عمران اور عنایت اللہ زخمی ہو گئے جن کو طبی امدادکے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جن کو فوری طبی امداد کے بعد ٹراما سیںٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔