کابل: (دنیا نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افغان مسئلے کا سیاسی تصفیہ چاہتا ہے، انخلا بعد کی بات ہے۔
زلمے خلیل زاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہوگا تو امریکی افواج کے انخلا کی راہ ہموار ہوگی۔ امن معاہدے سے پہلے امریکی افواج کا انخلا نہیں ہوگا۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان انخلا کی ٹام لائن مانگتے ہیں جو ہم مشروط طور پر دیں گے۔ امریکی شرائط پر عمل کیا گیا تو امریکی افواج کا مرحلہ وار انخلا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ذمہ داری کے ساتھ افغانستان چھوڑنا چاہتا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ انخلا کے بعد وہی ہو جو سویت انخلا کے بعد ہوا تھا۔
US Special Rep for Afgan Reconciliation Amb Khalilzad and Principle Deputy Assistant Secretary of State, South and Central Asia, Amb Wells arrive in Islamabad, Monday to hold meetings - part of regular consultations, on bilateral relationship & Afghan peace process.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) April 28, 2019
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی سسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا بھی زلمے خلیل زاد کے ہمراہ ہوں گے۔ دونوں رہنما افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستانی حکام کیساتھ ملاقاتیں اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔