کراچی: (دنیا نیوز) الاؤنسز، تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مطالبات کے حق میں نرسز الائنس نے کراچی پریس کلب پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں۔
سروس سٹرکچر پر عملدرآمد، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی فراہمی اور طلبہ کی تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات کے حق میں کراچی سمیت سندھ بھر کی نرسز پھر سڑکوں پر آ گئیں۔
مطالبات کے حق میں نرسز نے کام کاج چھوڑ کر کراچی پریس کلب پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ٹال مٹول کر رہی ہے، محکمہ صحت مطالبات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، اس مرتبہ مسائل کا حل کروا کر ہی سانس لیں گے۔