اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ضم 16 قبائلی نشستوں پر الیکشن میں انٹرنیٹ نہ ہونے سے آر ٹی ایس سسٹم کام نہیں کرے گا، نتائج کے لیے پرانا طریقہ استعمال کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں انتخابات کا شیڈول پیر کو جاری ہوگا، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن جون کے آخر تک متوقع ہیں، انتخابات کے لیے 1 ہزار 943 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے، 15 ہزار سے زائد پولنگ عملہ ڈیوٹی سر انجام دے گا، شیڈول جاری ہونے کے بعد فہرستیں منجمند کر دی جائیں گی۔ قبائلی اضلاع کے 26 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔