جہلم: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج جہلم کے قریب سوہاوہ میں القادر یونورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یونیورسٹی میں مروجہ سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات خصوصا صوفی ازم سے متعلق کورسز پڑھائے جائیں گے۔
گزشتہ روز وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز ذوالفقار عباس بخاری نے سوہاوہ کا دورہ کیا اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کے معاشرے کے تمام طبقات کو مساوی تعلیم مہیا کرنے کے خواب کی تکمیل ہو گی۔
ذوالفقار بخاری نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں موجودہ سائنسی علوم کے ساتھ اسلامی تعلیم خصوصا صوفی ازم سے متعلق مضامین پڑھائے جائیں گے اور اس میدان میں جدید طریقہ تعلیم کو اپناتے ہوئے ریسرچ کی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔
مشیر برائے اوورسیز نے کہا کہ راولپنڈی اور گجرات کے مابین اس سے قبل کوئی یونیورسٹی نہیں بنائی گئی، اس لئے مقامی طلبا کی سہولیت کیلئے سوہاوہ کے مقام کا انتخاب کیا گیا۔