لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو کس قیمت پر آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوایا، وزیراعظم ایوان میں آئیں، رمضان سے پہلے پٹرول بم گرانے کی وضاحت کریں۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟۔