ٹیکس دینے والوں کی عزت اور ان کا اعتماد بحال کریں گے، شبر زیدی

Last Updated On 09 May,2019 11:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ صفر ٹیکس دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کرینگے۔ جو لوگ سسٹم میں ہیں ان کو ہراساں یا پریشان نہیں کیا جائے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نئے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے موجودہ سٹاف میں اکثریت محنتی لوگوں کی ہے، میری کوشش ہوگی کہ موجودہ سٹاف کو ہی ساتھ لے کر چلوں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ڈیلیوری سپیڈ کو تیز کرنا ہوگی، نئے خاکے متعارف کرانے ہونگے۔ ہمیں ان ٹرانزایکشنز کا ڈیٹا بیس بنانا ہے جن کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ابھی طریقہ کار ایسا نہیں کہ سسٹم سے باہر کی ٹرانزیکشن سسٹم میں آئیں۔ آٹومیشن آف اکنامک ٹرانزیکشن سے خودکار ٹیکس جمع ہوگا۔

شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر کے موجودہ سٹاف میں اکثریت محنتی لوگوں کی ہیں میری کوشش ہوگی کہ موجودہ سٹاف کو ہی ساتھ لے کر چلوں۔

 

Advertisement