بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ چین میں پاکستانی خواتین کی جسم فروشی اور انسانی اعضا کی فروخت کے کوئی ثبوت نہیں ملے، شادیوں کی آڑ میں جرائم کی تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے۔
چینی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گا، چین میں پاکستانی خواتین کی جسم فروشی اور انسانی اعضا کی فروخت کے ثبوت نہیں ملے، سرحد کے اطراف شادیوں کی آڑ میں جرم کرنے والوں کیخلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی حمایت کرتے ہیں، ایسے واقعات کی خود بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
چینی وزارت پبلک سیکورٹی نے پاکستانی حکام سے تعاون کیلئے ٹاسک فورس بھجوا دی۔