لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں کابینہ دس نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے گی ، اجلاس میں چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
کابینہ اجلاس میں ٹرانسفر پالیسی 2013میں ترمیم کی منظور ی دی جائے گی ، پنجاب پینشن فنڈ کے جنرل مینیجر کے تقرر کی بھی منظوری کاجائزہ لیا جائے گا۔ منرل واٹر پر ایک روپیہ فی لیٹر ٹیکس لگانے، پنجاب ریونیو اتھارٹی سٹاف کی ریگولرائزیشن کی منظوری بھی صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔
اجلاس میں کابینہ کے دسویں اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کو توثیق دی جائے گی ، مالی سال 20-2019 کے لیے ریسورس موبلائزیشن کی تجویز زیر غور آئے گی۔ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اختیارات میں توسیع اور قبائلی علاقوں کی توسیع کی منظوری دی جائے گی ۔لوکل گورنمنٹ مواصلات ,پبلک ہیلتھ انجئیرنگ اور ایریگیشن سمیت دیگر اداروں کی آڈٹ رپورٹس اجلاس میں پیش کی جائے گی۔