ڈالر مزید کتنا اوپر جائے گا، اس کا جواب عبدالحفیظ شیخ دے سکتے ہیں: اسد عمر

Last Updated On 27 May,2019 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈالر مزید کتنا آگے جائے گا، اس کا جواب حفیظ شیخ ہی دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل منافع بخش ادارہ ہے، کئی لوگ سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سٹیل ملز کے معاملات جلد ٹھیک ہو جائینگے۔ ساتھ ہی پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی بہتری کے لیے اقدامات شروع ہو گئے ہیں، اس کو جدید طرز پر منتقل بھی کیا جائے گا۔

اسد عمر نے کراچی میں پاکستان مشین ٹول فیکڑی کا دورہ کیا جہاں ملازمین میں تنخواہوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دل سے اس ادارے کی بہتری کیلئے بات کی اور وہ سنی گئی جس پر مجھے خوشی ہوئی۔ یہ اصل مقصد ہوتا ہے سیاست کا، ایم این اے بننا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا کرنے والی حکومتوں کے نمائندوں کو نیند کیسے آتی ہوگی۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ملازمین کیلئے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی حالت دیکھ کر لگتا ہے یہ صرف افسر شاہی کیلئے بنایا گیا ہے۔ سو ارب کا ائیرپورٹ بنا دیا لیکن پانی اور کھانے کا انتظام نہیں ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کہاں تک جائے گا، اس بارے میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر سے ہی ہوچھا جائے۔

 

Advertisement