لاہور: (دنیا نیوز) میٹھی عید سرکاری ملازمین کے لیے ڈبل خوشیاں لائی۔ ملازمین نے 3 جون کو نہ آنے کی درخواست دے کر 9 دن مزے کرنے کا پلان بنالیا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات 4 جون بروز منگل سے 7 جون بروز جمعہ تک ہوں گی، عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ہفتہ اور اتوار کی 2 سرکاری چھٹیاں ہیں تو دوسری طرف حکومت کی طرف سے منگل سے جمعہ تک عید کی چھٹیاں کا اعلان کیا گیا ہے، صرف ایک دن پیر 3 جون کی سرکاری ملازمین چھٹی کی درخواست دے کر 9 چھٹیوں کے مزے لے سکیں گے۔