اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی لڑکوں کی پاکستانی عیسائی لڑکیوں سے شادیوں میں تین رکنی گروہ ملوث نکلا، تمام شادیوں کا اندراج راولپنڈی کی یونین کونسل نمبر چھبیس میں کرایا جاتا رہا۔
جڑواں شہروں میں چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ 50 سے زیادہ شادیوں کا راولپنڈی کی یونین کونسل 26 آفندی کالونی صادق آباد میں اندراج کیا گیا۔ مسلمان لڑکیوں کے تمام نکاح حافظ فضل داد چشتی اور مولوی محمد علی نے پڑھائے۔ عیسائی لڑکیوں کی شادیوں کی رسومات پاسٹر الیگزنڈر نے ادا کیں۔
دونوں نکاح خوان اور تیسرا پادری مبینہ طور پر 50 ہزار روپے فی شادی لیتے رہے۔ یونین کونسل 26 کے سیکرٹری نے شادیوں کےاندراج میں اہم کردار ادا کیا۔ ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے کہ تمام شادیوں کا اندراج ایک ہی یونین کونسل میں کیوں کیا گیا؟