کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاند کل نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 5 جون کو ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ ہوگی، کل کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا، پشاور سمیت پورے پاکستان میں 4 جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔