لاہور: (دنیا نیوز) موسم کے تیور بگڑ گئے، لاہور میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
متوقع طور پر 2 جون کو مغربی ہواؤں سے بننے والا نظام بھی دم توڑ گیا، پیش گوئی کی گئی تھی کہ سسٹم کے باعث 2 جون کو گرمی میں معمولی کمی آسکتی ہے مگر سسٹم کے خاتمے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان بھی ختم ہوگیا ہے۔