لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں حالیہ موسم کا گرم ترین دن رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری کو چھو گیا۔ ملتان اور فیصل آباد میں 45 درجے گرمی پڑی۔
گرمی وہ بھی قہر کی، آگ برساتے سورج نے روزہ داروں کو بھی نڈھال کئے رکھا، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں پارہ ففٹی کر گیا۔ دادو میں 48، سکھر، تربت، بھکر، بہاولنگراور رحیم یار خان میں 47 درجے گرمی پڑی۔
لاہور میں حالیہ موسم کا گرم ترین دن رہا جہاں درجہ حرارت 46 کے ہندسے کو چھو گیا۔ شدید گرمی کے ساتھ لو بھی شہریوں کیلئے عذاب بنی رہی۔ بہاولپور میں درجہ حرارت 46، فیصل آباد اور ملتان میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔