اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہمنگی نے اضافی حج کوٹہ کی دوسری قرعہ اندازی کر دی، 9 ہزار 474 افراد منتخب ہوئے جن میں 5 سال میں 3 بار کامیاب نہ ہونے والے 2023 افراد بھی شامل ہیں۔
کامیاب امیدواروں کا ڈیٹا وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کو 14 جون سے پہلے تمام کاغذات جمع کرانا ہوںگے، مکہ مکرمہ، مدینہ المنورہ میں حجاج رہائش کی سخت پالیسی اپنائی ہے، ایک اچھی رقم حجاج کرام کو حج پر جانے سے پہلے واپس کی جائے گی۔
پیر نورالحق قادری نے کہا رہائش، کھانے پینے کے اخراجات میں کمی سے بچت کی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت معیار کم نہ ہو، گذشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام رہنے والوں کو قرعہ اندازی کے بغیر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔