پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں کباڑ کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے 70 کے قریب دکانیں جل گئیں، ریسکیو عملے نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔
پشاور کے علاقے نوتھیہ میں کباڑ کی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث مارکیٹ میں تمام دکانوں میں موجود کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
علاقہ مکینوں نے کباڑ مارکیٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت کو اس قسم کی مارکیٹیں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ آگ بجھانے کا آپریشن ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل کیا گیا جس کی بڑی وجہ غیر متعلقہ افراد کی مداخلت تھی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق غیر متعلقہ کی مداخلت سے نہ صرف آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔