سمندری طوفان وایو شمال کے پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

Last Updated On 11 June,2019 03:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان وایو شمال بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارتی ساحلی علاقے گجرات سے ٹکرانے کے بعد شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔

وایو نامی سمندری طوفان بننے کے بعد پہلے مرحلے میں ہے۔ طوفان 1150 کلو میٹر دور پاکستان کے جنوب میں موجود ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شمال بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے بعد اسکی شدت میں کمی کا امکان ہے، اگر وایو کا رخ شمال کی جانب ہی رہا تو سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔ بدین، ٹھٹھہ اور دیگر ساحلی پٹی میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔