کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر ایسٹ ڈسٹرکٹ میں فت پاتھ پر بنی پولیس چوکی اور فلاحی اداروں کے دفاتر مسمار کردئیے گئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایسٹ اسسٹنٹ کمشنر اور علاقہ پولیس نے کارروائی میں حصہ لیا۔
سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیرنگرانی سپریم کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تجاوزات کے خلاف کی گئی۔ فت پاتھ پر بنے فلاحی اداروں کے دفاتر پولیس چوکی سمیت دیگر تجاوزات کو مسمارکیا گیا۔
سوک سینٹر اور حسن اسکوائر پر فلاحی اداروں کے دفاتر دسترخوان اور دیگر تجاوزات کو بھی مسمار کیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایسٹ، اسسٹنٹ کمشنر اور علاقہ پولیس نے کارروائی میں حصہ لیا۔