اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری کو معمول کے چیک اپ کے لیے راولپنڈی انسٹیٹیوف آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو راولپنڈی انسٹیٹیوف آف کارڈیالوجی میں معمول کے چیک اپ کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب ملزم آصف علی زرداری کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ پمز اور پولی کلینک کے دو میڈیکل بورڈ ملزم کا طبی معائنہ کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر آصف زرداری کا معائنہ کرتا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی صحت اچھی ہے، انھیں میڈیکل بورڈ کی سفارش پر معمول کے چیک اپ کے لیے آر آئی سی لے جایا گیا تھا۔
ادھر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر پر پیپلز پارٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔