کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ایک شخص جاں بحق، کئی ہسپتال داخل

Last Updated On 16 June,2019 03:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی اڑن چھو ہو گئی، محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔ گرد آلو ہوائیں بھی چلیں گی۔ دوسری طرف سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی اڑن چھو ہو گئی، محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔ گرد آلو ہوائیں بھی چلیں گی۔ دوسری طرف سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ کراچی میں گرمی نے شہریوں کو مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا۔

موسم بے ایمان، بادل پنجاب پر مہربان، آج اور کل مزید بارش کا امکان ہے، ہفتے کی رات ہونیوالی بارش سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج بھی کئی شہروں میں بادل برسیں گے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے، گرد آلو ہوائیں بھی چلیں گی۔

دوسری طرف سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم آج بھی گرم رہے گا۔ جیکب آباد، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ، تربت اور سبی میں پارہ پینتالیس تک جائے گا۔ کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔