سمندری طوفان کراچی سے 540 کلو میٹر دور، پارہ 42 تک جانے کا امکان

Last Updated On 13 June,2019 12:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان کراچی سے 540 کلو میٹر دور ہے، وایو نامی طوفان کے باعث ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں گرمی مزید بڑھے گی۔

 بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان وایو کی شدت کم ہونے لگی۔ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔ 50 سے زائد کشتیوں میں 200 سے زیادہ ماہی گیر تاحال گہرے سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے سبب کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ شہر میں سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جبکہ گرم اور خشک ہوائیں داخل ہونگی۔ آج درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جائے گا۔ گرمی کی یہ لہر 15 جون تک برقرار رہ سکتی ہے۔