بجٹ کے خلاف احتجاج ہوگا، منظور نہیں ہونے دیں گے: سراج الحق

Last Updated On 19 June,2019 09:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ ملکی تاریخ میں بدترین اور ناکام ترین بجٹ ہے۔ چوکوں، چوراہوں اور ایوان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خلاف احتجاج ہوگا اور اسے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد میں بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے معاشی استحکام بہت ضروری ہے۔ حکومتی ٹیم نے بھی قوم کو قرضوں کے شیطانی شکنجے میں جکڑا ہے۔ بائیس کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ دو تین غیر منتخب افراد کر رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اینِٹ کا جواب پتھر سے دیں جو شرم کی بات ہے۔ حکومت سمجھتی ہے کہ ان کا کام صرف امن قائم کرنا ہے اور مالیات کی ذمہ داری آئی آئی ایم ایف اور تعلیم کی ذمہ داری ڈی ایف ڈی آئی اور صحت ڈبلیو ایچ او کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنے وہ اپنے اندر برداشت پیدا کرے۔ کمزور معاشی ٹیم کی وجہ سے سارا معاشی نظام وینٹی لیٹر پر ہے۔