قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد، نوٹیفیکیشن جاری

Last Updated On 21 June,2019 07:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کر دی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاک فوج کو تعینات کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کی سولہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا۔

قبائلی اضلاع کے حلقوں کے تمام پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہونگے۔ پاک فوج کے جوان پرنٹنگ پریس پر 5 جولائی سے جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر 18 سے 21 جولائی تک تعینات رہیں گے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل پاک فوج کی زیر نگرانی ہو گا۔