وزیراعظم سے اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کے وفد کی ملاقات

Last Updated On 26 June,2019 02:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں حکومتی معاہدے پر بات چیت ہوئی۔

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اختر مینگل اور ان کے وفد کو مطمئن کر لیا گیا ہے، لاپتہ افراد کے معاملے میں بہت جلد پیشرفت ہوگی، بلوچستان کا وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ 6 فیصد کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا، آئندہ اتحادیوں میں دوری نہ ہو اس کیلیے بھی طریقہ کار بنا لیا، 10 ارب کا ترقیاتی بجٹ ملنا بی این پی کا حق ہے۔

ادھر بی این پی مینگل نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام دیا۔ انہوں نے خط مولانا اسعد محمود کے حوالے کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات کا جائزہ لیا جائے، اپوزیشن ہمارے مطالبات پر غور کرے۔