وفاقی حکومت نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنیکا فیصلہ کرلیا

Last Updated On 11 July,2019 10:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی بارے یکساں پالیسی تیار کرے گی۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریلویز، سیکرٹری پاور بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشن سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔