اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ کیخلاف ٹھوس ثبوت ہیں، عدالت میں پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انسداد منشیات فورس کے پورے ملک میں 29 اسٹیشن ہیں، انسداد منشیات فورس کے پاس جدید ٹیکنالوجی کی کمی ہے، مقدس گائے کا تاثر ختم کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ نے تسلیم کیا بیگ سے برآمد سامان ان کا ہے، 3 ہفتے تک رانا ثنا اللہ کی نگرانی کی گئی، رانا ثنا اللہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا، اس لیے جسمانی ریمانڈ نہیں لیا، بیگ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے برآمد ہوا۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا منشیات کی بھاری مقدار افغانستان میں پیدا ہوتی ہے، آبادی کے لحاظ سے انسداد منشیات فورس کی تعداد کم ہے، افغانستان میں پیدا ہونیوالی منشیات پاکستان کیسے آتی ہے ؟ برسر اقتدار آنیوالوں نے انسداد منشیات کیلئے کچھ نہیں کیا، 35 سال اقتدار میں رہنے والوں نے اے این ایف کیساتھ کیا کیا ؟ وزیراعظم ہی کیوں نہ ہوں، قانون سے بالا تر کوئی نہیں۔