کراچی: (دنیا نیوز) وزيراعلی سندھ مراد علي شاہ کراچی کے اچانک دورے پر نکل پڑے، مراد علی شاہ نے تعميراتی کاموں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ ليا، کورنگي ٹريفک حادثہ ميں زخمی خاندان کو ٹيکسی کرا کے گھر بھی بھجوايا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ چھٹی کے دن متحرک، کراچی کے دورے پر نکل پڑے، وزیراعلی پہلے چڑيا گھر پہنچے، وہاں صوبائي وزير بلديات سعيد غنی نے انہيں چڑيا گھر ميں جاری تعميراتی کام پر بریفنگ دی۔ وزيراعلی نے چڑيا گھر کے اطراف گندگی پر برہمي کا اظہار کيا۔
گارڈن کے بعد وزيراعلي نے شارع فيصل کا رخ کيا، مراد علی شاہ نے ايف ٹی سی برج اور گورا قبرستان کے سامنے پڑے ملبے پر غصہ کا اظہار کيا
اور وزير بلديات کو فوری ملبہ اٹھا کر متعلقہ جگہ پر پارک بنانے کي ہدايت کی۔
مراد علی شاہ نے شہد ملت انڈر پاس کا دورہ بھي کيا اور حکام کو منصوبہ جلد مکمل کرنے کي ہدايت کی، يہاں سے وزير اعلی کورنگي کے دورے پر نکلے
جہاں دوران سفر حادثہ ديکھ کر گاڑی سے اترے اور متاثرہ فيملی کو ٹيکسی کے ذريعہ ہسپتال روانہ کيا۔